گجرات میں اونا سانحہ کے بعد 500 سے زیادہ دلتوں نے ہندو مذہب کو چھوڑ کر
بودھ مذہب اختیار کرلیا تھا ۔ تاہم اس معاملہ میں نیا موڑ آگیا ہے۔ گجرات
حکومت اسے تبدیلی مذہب ماننے سے انکارکررہی ہے۔خیال رہے کہ گجرات ملک کی
واحد ریاست ہے ، جہاں الگ مذہبی قانون نافذ ہے۔
گجرات حکومت نے 2003 میں گجرات مذہبی
آزادی ایکٹ 2003 بنایا تھا۔ اس کے
تحت کلکٹر کی اجازت کے بغیر مذہب تبدیل کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے اور اگر
کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔ پھر بھی اگر
کوئی شخص مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے ، تو اسے سب سے پہلے کلکٹر کو درخواست
کرنا ہوتا ہے اور ایک ماہ میں اس کی اجازت لینی ہوتی ہے۔